کے پی میں طوفانی بارشوں اورسیلابی ریلوں نے تباہی مچادی, ہلاکتوں کی تعداد 60 سے زائد ہوگئی, 100 سے زائد افراد زخمی

نوشہرہ کے قریب کیمپ کرونہ میں سیلابی پانی گھروں کے اندر داخل ہوگیا جس کے بعد امدادی ٹیموں کی جانب سے سرگرمیاں شروع کردی گئیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے باعث سیلابی ریلوں اور چھتیں گرنے کے مختلف واقعات میں درجنوں افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ صوبے میں زیادہ جانی نقصان کوہستان ،شانگلہ اور سوات میں ہوا۔
شانگلہ میں چھبیس گھر طوفانی بارشوں سے تباہ ہوئے۔ بٹ گرام میں پندرہ گھروں کو بارشوں سے نقصان پہنچا۔ اپر دیر میں آٹھ گھر موسلا دھار بارشوں کے باعث منہدم ہوگئے۔ صوبے کے دیگر شہروں میں بھی درجنوں مکانوں کو طوفان باد وباراں کے باعث نقصان پہنچا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے باعث سیلابی ریلوں سے دو پل بھی بہہ گئے۔ سیلابی ریلوں کے باعث مختلف علاقوں میں پھنسے درجنوں افراد کوریسکیو کرلیا گیا۔ سوات ،دیر اور شانگلہ میں سیلاب متاثرین کے لئے خیمے اور راشن پہنچا دیا گیا.

ای پیپر دی نیشن