کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمدبٹ کی گورنر اقبال ظفرجھگڑا سے ملاقات

پشاور(بیورورپورٹ)کورکمانڈر پشاورلیفٹیننٹ جنرل نذیر احمدبٹ نے پیر کے روز گورنر خیبر پختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا سے گورنر ہاوس پشاورمیں ملاقات کی۔ وہ کچھ دیر گورنر کے ساتھ رہے۔ ملاقات کے دوران انہوںنے صوبے میں بالعموم اورفاٹا میں بالخصوص امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میںفاٹا میں مختلف ترقیاتی سکیموں پر عمل درآمدکی رفتار کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ملاقات

ای پیپر دی نیشن