مردان میں 2 چوک اور 4 سرکاری سکول باچا خان یونیورسٹی کے شہید طلباء سے منسوب

مردان (نامہ نگار) مردان میں 2 چوکوں اور4 سرکاری سکولوں کے نام تبدیل کرکے باچا خان یونیورسٹی میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے طلباء کے ناموں سے منسوب کر دئیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول پرخو ڈھیری کا گورنمنٹ سید شہزاد شہید گورنمنٹ ہائی سکول جمال گڑھی کو گورنمنٹ ہائی سکول صدیق اللہ شہید،گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول پلو ڈھیری کا گورنمنٹ کا مران زیب شہید گورنمنٹ لیاقت شہید ہائی سکول رکھ لیا گیا ہے اسطرح شہر کے ملاکنڈ چوک کا نام شہزاد شہید چوک جبکہ کا ٹلنگ چوک کا نام صدیق اللہ شہید چوک سے موسوم کر دیا گیا ہے یاد رہے 20 جنوری 2016 کودہشت گردوں نے باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کو نشانہ بنایا تھا جس میں یونیورسٹی کے طلبہ سمیت متعدد افراد شہید ہوئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...