فیروز پور (نیوز ڈیسک) بی ایس ایف نے فیروز پور سیکٹر میں دریائے ستلج سے پاکستانی مچھیروں کی 2 کشتیاں پکڑنے اور اس میں موجود 400 کلو مچھلی قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ فیروز پور سیکٹر کے ڈی آئی جی بی ایس ایف راج پروہت نے بتایا کہ جب بھارتی فوجیوں نے پاکستانی ماہی گیروں کو للکارا تو وہ کشتیوں سے اتر کر اپنے علاقوں کی طرف چلے گئے۔