جنوبی افریقہ میں صدر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تحریک سپیکر کو پیش

Apr 04, 2017

جو ہانسبرگ (اے پی پی)جنوبی افریقی پارلیمان کی سپیکر نے اپوزیشن کی طرف سے صدر جیکب زوما کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی درخواست پر مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکمران جماعت اے این سی کی نیشنل چیئرپرسن بالیکا ایم بیٹے نے صحافیوں کو بتایا کہ اپوزیشن کی اس درخواست پر غور کرنے کے بعد وہ جلد ہی اپنا فیصلہ سنا دیں گی۔ زوما کی پارٹی کو اس وقت کئی مسائل کا سامنا ہے۔

مزیدخبریں