مزدوروں کی تنخواہ بڑھانے کا وعدہ پورا کرایا جائے: سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد (آن لائن) مزدور کی کم سے کم تنخواہ 15 ہزار روپے کرنے کے سیا سی دعوئوں پر عمل درآ مد نہ کیے جا نے کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی ۔ پیر کے روز شہری میاں زاہد غنی نے سپریم کورٹ میں ایک آئینی درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ 2013 کے عام انتخابات سے قبل انتخابی مہم کے دوران مسلم لیگ(ن) اور تحریک انصاف کی جانب سے مختلف انتخابی جلسوں میں یہ وعدہ کیا گیا تھا کہ مزدور کی کم سے کم تنخواہ 15 سے 18 ہزار روپے ہو گی۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کو خیبرپی کے میں حکومت ملی لیکن چار سال ہونے کے باوجود اس اعلان پر عملدرآمد نہ ہو سکا ۔ درخواست گزار کا یہ بھی کہنا تھا کہ انتخابی پوائنٹس سکورنگ کے لئے عمران خان کے جلسے کے تین دن بعد پاکستان مسلم (ن)کے راہنما نواز شریف نے کہا کہ مزدور کی کم سے کم تنخواہ 15 ہزار نہیں بلکہ 18 ہزار روپے ہو نے چا ہیے ۔ مرکز میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت بننے کے باوجو د موجودہ حکومت چار بجٹ پیش کر چکی ہے لیکن تاحال وزیر اعظم نواز شریف اپنے اس وعدے پر عملدرآمد نہیں کرا سکے ۔عدالت نے درخواست سماعت کے لئے منظور کر لی ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...