واشنگٹن (این این آئی/آن لائن/ بی بی سی/) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر چین نے شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کو روکنے میں مدد نہ کی تو امریکا تنہا ہی یہ کام کرے گا۔ مصری صدر السیسی نے ٹرمپ سے ملاقات کی، امریکی صدر نے ہم منصب کی لیڈر شپ کو سراہا اور کہا اسلامی جنگجوﺅں اور دہشت گردوں کے خلاف مل کر لڑیں گے، ان خیالات کا اظہار ڈونلڈ ٹرمپ نے جریدے کو اپنے انٹرویو میں کیا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر چین نے شمالی کوریا کے معاملے پر مدد کی تو یہ اس کے لیے بہت اچھا ہوگا تاہم اگر اس نے مدد نہ کی تو یہ کسی کےلئے بہتر نہیں ہوگا۔ جب ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ مدد کے بدلے چین کو کیا ملے گا تو انہوں نے جواب دیا کہ چین کے لیے تجارتی مراعات ہوں گی، ادھر مصری صدر السیسی نے ٹرمپ سے ملاقات کی، امریکی صدر نے ہم منصب کی لیڈر شپ کو سراہا اور کہا اسلامی جنگجوﺅں اور دہشت گردوں کے خلاف مل کر لڑیں گے، کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے السیسی کے پیچھے ہیں۔ فرانسیسی میوزیشن جین مائیکل نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی ماحولیات کے خلاف پالیسیوں کے خلاف بحر مردار کے کنارے پر رات بھر کا کنسرٹ کرنا چاہتا ہوں انہیں 1970 میں شہرت ملی تھی۔ ٹرمپ نے اپنی تنخواہ کا ایک تہائی333.78 ڈالر نیشنل پارک میں سروسز کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔