وزیر اعلیٰ ہائوس شکایتی سیل‘ 701 شکایتوں کا سدباب کیاگیا

Apr 04, 2018

کراچی (وقائع نگار ): وزیراعلیٰ ہائوس میں قائم عوامی شکایتی سیل 919 میں گذشتہ ماہ کی کارکرگی رپورٹ جار ی کردی گئی۔ شکایتی مرکز میں مارچ 2018 کے دوران 750 عوامی شکایات موصول ہوئیں،701 شکایات کا فوری سدباب کیا گیا باقی 49 شکایات پر عمل جاری ہے۔کے الیکٹرک کے خلاف 236 شکایات موصول ہوئیں جن کا فوری سدباب کیا گیا۔کراچی واٹر اینڈسیوریج بورڈ کے خلاف 176میں سے 170 شکایات کو حل کیا گیا۔پی ٹی سی ایل کے خلاف 164 میں سے136 شکایات کو حل کیا گیا۔سوئی سدرن گیس کے خلاف 24 میں سے 20 شکایات حل کی گئیں۔ کے ایم سی کے خلاف 51 میں سے 40 شکایات حل ہوئیں جبکہ 11 پر عملدرا?مد ہورہا ہے۔پولیس کے خلاف کل 98 شکایات موصول ہوئیں جن کا فوری سدباب کیا گیا۔چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کو ایک شکایت موصول ہوئی جسکا فوری سدباب کیا گیا۔49 شکایات زیر التوا ہیں جن کے حل کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت کو ہدایات کی کہ عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے عوام الناس کو یقین دہانی کرائی کہ انکے مسائل اور شکایتوں کے سدباب کے لیے فوری اقدامات کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے شکایاتی سیل کے ٹول فری نمبر 91915-0800 اور لینڈ لائین نمبرز 81-02199202080، 02199207568، 02199207394 اور 919 پر 24 گھنٹے رابطہ کر سکتے ہیں جہاں پر سندھ بھر کے مسائل کے حل اور شکایات کے فوری ازالے کے لیے متعلقہ محکموں و اداروں کے اعلیٰ افسران موجود ہیں۔

مزیدخبریں