ٹیکس مسائل کے حل کیلئے مشترکہ مفادات کونسل کے تحت کمشن کی ضرورت ہے: حفیظ پاشا

Apr 04, 2018

لاہور(کامرس رپورٹر) پنجاب ریونیو اتھارٹی کے زیر اہتمام ’’ پاکستان میں سیلز ٹیکس کی وصولی میں ہم آہنگی ‘‘ کے موضوع پر سیمینار میں شرکاء نے وفاق اور صوبوں کے مابین ٹیکس مسائل کے حل کیلئے مشترکہ مفادات کونسل کے تحت ایک کمیشن قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے معروف ماہر اقتصادیات ڈاکٹر حفیظ پاشا نے ڈیوٹیز اور ٹیکسز میں کمی کرنے پر زور دیا تاکہ پاکستانی اور غیر ملکی سرمایہ کار ملک میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کریں پنجاب ریونیو اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی نے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ وفاقی اور صوبائی ٹیکس اداروں میں نئے کاروباروں کی رجسٹریشن میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مزیدخبریں