کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم کے 2 ہالز کی تزئین و آرائش، ثقافتی سرگرمیوں کیلئے دوبارہ کھل گئے

لاہور (کلچرل رپورٹر) الحمرا کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم کے ہال نمبر ایک اور دو کو تزئین و آرائش کے بعد ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کیلئے دوبارہ کھول دیا گیا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمراء کیپٹن(ر) عطاء محمد خان نے کہا کہ جدید طرز پر الحمراء کی بنیاد یں رکھ دی ہیں۔ اب ہالز کی داخلی فضاء ان آلات سے لیس کر دی گئی ہے جس کی آج کے جدید تھیٹر کو ضرورت ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آفتاب احمد انصاری نے کہا کہ ہم کسی صورت یہاں ہونے والی ادبی و ثقافتی سرگرمیوں میں تعطل نہیں آنے دینا چاہتے تھے مگر ان ہالز کی تزئین و آرائش کا کام ناگزیر ہو چکا تھا، نئے سٹیج، تمام کارپٹ اورکرسیاں تبدیلی کی گئی ہیں ایڈیشنل سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت ثمن رائے، ڈائریکٹرالحمراء ذوالفقار علی ذلفی، خالد غیاث، سیکشن آفیسر وقار عظیم جپہ کے علاوہ صحافت، شوبز اور فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے شرکت کی اور لاہور آرٹس کونسل کی انتظامیہ کے اس عزم کو سراہا ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...