قصور (نمائندہ نوائے وقت) مسٹر قصور اور مسٹر جونیئر قصور کے مقابلے زیر قیادت یحییٰ بٹ فیڈریشن کے زیر اہتمام ہوئے۔ مسٹر قصور کا ٹائٹل حافظ محمد ایوب نے اپنے نام کیا جبکہ مسٹر جونیئر کا ٹائٹل حافظ عقیل نے جیت لیا۔ مہمان خصوصی یحییٰ بٹ نے مسٹر قصور اور صدر پریس کلب قصور مہر محمد جاوید نے مسٹر جونیئر قصور کو ٹرافی سے نوازا۔ قصور باڈی بلڈنگ ایسوی ایشن کے صدر چوہدری محمد اشفاق ساجد اورجنرل سیکٹریری احمد بلال کی زیر نگرانی مقابلے ہوئے۔
حافظ ایوب مسٹر قصور، حافظ عقیل جونیئر مسٹر قصور منتخب
Apr 04, 2018