ایوان کو نہ ماننے والے کس طرح ووٹ کے تقدس کی بات کرتے ہیں : شیری رحمن

Apr 04, 2018

گڑھی خدابخش (نوائے وقت رپورٹ) سینٹ میں قائد حزب اختلاف شیری رحمن نے گڑھی خدابخش میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھٹو نے جینے اور مرنے کا طریقہ بتایا۔ جو کہتے ہیں ایوان کو نہیں مانتے، وہ کس طرح ووٹ کے تقدس کی بات کرتے ہیں۔ پارلیمنٹ کی بے توقیری میں حکمران جماعت کا ہاتھ ہے۔ جب ان کو بند گلی نظر آتی ہے تو جمہوریت یاد آتی ہے۔ جب ان کے حق میں فیصلہ نہیں آتا تو یہ اس کو تسلیم نہیں کرتے۔ جوابدہ عمل سے یہ لوگ بھاگ رہے ہیں۔ جمہوریت کسی کی ذات سے منسلک نہیں۔ پانامہ پیپرز پر آپ پارلیمنٹ میں جواب کیوں نہیں دیتے۔

مزیدخبریں