خواجہ آصف کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست، اقامہ پاسپورٹ گوشواروں کی کاپیاں الیکشن کمشن میں جمع کرا دیں: وکیل وزیر خارجہ

اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی درخواست پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی ہے۔ جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل لارجر بینچ نے سماعت کی۔ وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ 2013 کے عام انتخابات میں اقامہ ظاہر کیا گیا ہے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ پی ٹی آئی کے 33 ارکان اسمبلی کے استعفیٰ کے معاملے پر اس عدالت نے حکم دیا ہے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے عثمان ڈار کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ آئندہ سماعت پر تحریری بیان عدالت میں جمع کرائیں۔ وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اقامہ، پاسپورٹ اور انکم ٹیکس گوشوارے کی کاپیاں الیکشن کمیشن میں جمع کرائی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...