لاہور (نامہ نگار) ڈاکوئوںاور چوروںنے شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ باٹاپور میں منان کے گھر میں اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 7 لاکھ 35 ہزار، غازی آباد میں طاہرکے گھر سے 5 لاکھ، ماڈل ٹاؤن میں یاسر کے گھر سے 3 لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات، اور قیمتی اشیائ، لیاقت آباد میں علیم اور اسکی فیملی سے 4 لاکھ، گلشن اقبال میں رشید اور اسکی فیملی سے 2 لاکھ، چو ہنگ میں طارق اور اسکی فیملی سے 2 لاکھ 20 ہزار کی نقدی، زیورات اور قیمتی اشیائ، فیکٹری ایریا میں یونس سے ایک لاکھ 20 ہزار، لیاقت آباد میں جمشید سے 95 ہزار اور موبائل فون، ہربنس پورہ میں اشفاق سے 94 ہزار، پرانی انارکلی میں اقبال خان سے 70 ہزار، باغبانپورہ میں حنیف شاہ سے 67 ہزار، سندر میں احمد علی سے 60 ہزار اور موبائل فون، جنوبی چھائونی میں ظہیر سے 55 ہزار، کوٹ لکھپت میں وحید کی دکان سے50 ہزار اور موبائل فون لوٹ لیا۔ نواب ٹائون میں چوروں نے تنویر فلک خان کے گھر میں گھس کر5 لاکھ 45 ہزار کی نقدی، زیورات و دیگر سامان چوری کرلیا۔ علاوہ ازیں چوروں نے ستوکتلہ سے علی ظہور الٰہی کی گاڑی جبکہ اسلام پو رہ سے مہدی رضا، ٹبی سٹی سے خالد، نواب ٹائون سے زوہیب، باغبانپورہ سے راحیل، جنوبی چھائونی سے عقیل کی موٹرسائیکلیں چوری کرلیں۔