اوورسیز پاکستانیوں کو حق رائے دہی کے معاملہ پر ہماری درخواست سننے پر چیف جسٹس کا شکریہ: عمران

Apr 04, 2018

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سمندر پار پاکستانیوں کو حق رائے دہی دینے کے معاملے پر چیئرمین تحریک انصاف نے ٹویٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کا شکریہ ادا کیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی درخواست پر کارروائی کرنے پر چیف جسٹس کو مبارکباد دیتا ہوں، اوورسیز پاکستانی ہمارا قومی اثاثہ ہیں، سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنا چاہئے۔

مزیدخبریں