لاہور (خصوصی رپورٹر) تعمیر پاکستان پارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض علی چشتی نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی کا فیصلہ سپریم کورٹ نے دیا تھا سو جو لوگ بھٹو کو شہید قرار دیتے ہیں وہ توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں اور ان کا یہ کہنا سپریم کورٹ کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔ وہ گزشتہ روز اپنے پولیٹیکل ایڈوائزر عزیز اعوان کی رہائش گاہ پر منعقدہ تعمیر پاکستان پارٹی کے عہدیداران سے گفتگو کر رہے تھے۔ فیض علی چشتی نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی ہو یا مسلم لیگ ن عدالتوں کے احترام سے عاری ہیں۔ ان جماعتوں کو عوام کو مسترد کر دینا چاہئے۔