لاہور (خصوصی رپورٹر) سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کے بیٹے عمر راحیل کی دعوت ولیمہ 8اپریل کو لاہور میں ہو گی، جس میں شرکت کیلئے دعوت نامے اہم حکومتی شخصیات ، مسلح افواج کے سربراہان، ریٹائرڈ فوجی افسران اور بعض سیاسی رہنمائوں کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔ دعوت ولیمہ 8 اپریل کو لاہور کے فائیو سٹار ہوٹل میں منعقد ہو گی۔ جس میں مسلح افواج کے سربراہان کے علاوہ فوج کے سینئر افسران اور ریٹائرڈ فوجی افسران کے علاوہ سیاسی رہنمائوں اور قریبی دوستوں کو شرکت کے دعوت نامے بھجوا دیئے گئے ہیں۔
سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کے بیٹے کی دعوت ولیمہ 8اپریل کو لاہور میں ہو گی
Apr 04, 2018