کوئٹہ میں فائرنگ سے ہلاک ہونیوالے دو مسیحی بھائیوں اور بہن کی لاشیں بدوملہی پہنچ گئیں، آخری رسومات کے بعد تدفین

Apr 04, 2018

بدوملہی (نامہ نگار)کوئٹہ میں چند روزقبل ہونے والے فائرنگ کے واقع میں بدوملہی کے نواحی گھڑیال کلاں کے ایک ہی گھر کے ہلاک ہونے والے دو بھائیوں طارق مسیح ، پیپسی مسیح اور انکی ہمشیرہ فردوس کی نعشیں کوئٹہ سے انکے آبائی گائوں گھڑیال کلاں پہنچ گئیں جہاں انہیں آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد دفن کر دیا گیا۔ آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے مسیح برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جب تینوں بہن بھائیوں کی میتوں کو گھر سے اُٹھایا گیا تو ہر طر ف کہرام مچ گیا۔واقعہ میں فردوس بی بی کا خاوند اور اسکی کمسن بچی بھی جاں بحق ہو گئے تھے جن کو کوئٹہ میں ہی دفن کر دیا گیا۔

مزیدخبریں