کبیروالا(نامہ نگار) جشن بہاراں کی تقریبات سے عوام کو صحت مند تفریح کے مواقع میسر آتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار میونسپل کمیٹی کبیروالا کے چیئرمین رائو سلطان احمد خاں نے پنجاب سلت ایسوسی ایشن کے زیراہتمام’’جشن بہاراں سلت کراٹے سیمینار ‘‘ سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مہمانان خصوصی چیئرمین میونسپل کمیٹی کبیروالا رائو سلطان احمد خاںاورپرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کبیروالا میڈم امینہ رائو ،پنجاب سلت ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر عبداللہ حسن اور دیگر نے کامیاب کھلاڑیوں اور انسٹرکٹرز گل احمر،ماہ نور،حنا، خالدہ ،مہوش،دارین ،پرویز اختر، کاشف علیم ،زبیر،میثم ،شرجیل ،علی رضا،عمیر،مبشر اور دیگر میں انعامات تقسیم کیے۔
کبیروالا میں جشن بہاراں سلت کراٹے سیمینار
Apr 04, 2018