امریکی ریاستوں کینٹکی اور اوکلاہاما میں ہزاروں اساتذہ کا تنخواہوں میں اضافہ کیلئے مظاہرہ

Apr 04, 2018

شکاگو(اے پی پی) امریکی ریاستوں کینٹکی اور ر اوکلاہاما میں ہزاروں اساتذہ نے تنخواہوں اور سکولوں کے بجٹ میں اضافے کے لئے احتجاجی مظاہرے کئے۔ان دونوں امریکی ریاستوں میں حال ہی میں تعلیمی بجٹ میں کٹوتی کی گئی ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اوکلاہوما سٹی میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں شریک اساتذہ کی تعداد تیس ہزار کے لگ بھگ تھی۔ اساتذہ کے احتجاج کے باعث متعدد سکول بند کرنا پڑے۔اساتذہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مطالبات پورے ہونے تک ہڑتال اور مظاہرے جاری رکھیں گے۔

مزیدخبریں