اگر خادم رضوی کو گرفتارکرنے کی کوشش کرتے ہیں تو دھرنے جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے:پنجاب حکومت

Apr 04, 2018 | 11:35

ویب ڈیسک

ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ خادم رضوی کی گرفتاری میں مشکلات ہیں، اگر خادم رضوی کو گرفتارکرنے کی کوشش کرتے ہیں تو دھرنے جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے ، وزیر قانون مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ لاہور میں دھرنا دینے والی جماعت تحریک لبیک کے سربراہ خادم رضوی کی گرفتاری میں مشکلات ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اگر خادم رضوی کو گرفتار کرتے ہیں تو فیض آباد دھرنے جیسی صورت حال پیدا ہوسکتی ہے۔ ترجمان پنجاب نے حکومت مزید کہا کہ وزیر قانون رانا ثنا اللہ لاہور میں دھرنا قیادت سے بات چیت کرکے مسئلہ حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، امید ہے کہ اس مرتبہ دھرنا اسلام آباد تک نہیں جائے گا۔

مزیدخبریں