کیا امریکا سوویت یونین کی موجودگی میں سپر پاور بنتا ؟ ناصرجنجوعہ

Apr 04, 2018 | 11:41

ویب ڈیسک

 مشیر قومی سلامتی جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ ہم نے بلوچستان میں طاقت کی بجائے محبت کی حکمت عملی اپنائی جس کا نتیجہ جیوے جیوے بلوچستان ا ور جیوے جیوے پاکستان کی صورت میں نکلا‘ کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف لڑ کر امن بحال کیا‘ آج دشمن افغانستان فرار ہوگیا ہے ہمیں افغانستان کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔ بدھ کو مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے نیکٹا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف لڑ کر امن بحال کیا۔ بلوچستان میں یکجہتی کی کمی تھی جس سے احساس محرومی پیدا ہوا ہم بلوچستان میں مسائل کی جڑ کی بجائے رکاوٹ کے خلاف لڑرہے تھے ہم نے سب نیشنل ازم کا مقابلہ نیشنل ازم سے کیا ۔ ہم نے طاقت کی بجائے محبت کی حکمت عملی اپنائی جس کا نتیجہ جیوے جیوے بلوچستان اور جیوے جیوے پاکستان کی صورت میں نکلا۔ انہوں نے کہا کہ آج بلوچستان میں لوگوں نے ہتھیار پھینک دیئے ہیں۔ بلوچستان میں بھی ملک کے دیگر حصوں کی طرح قومی پرچم لہرارہا ہے صوبوں نے مل کر دہشت گردی کے خلاف قومی ایکشن پلان کامیاب بنایا۔ عوام ہمارا اثاثہ ہیں ان سے ہمہ وقت ناطہ جڑا ہوا ہے مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ آج دشمن افغانستان فرار ہوگیا ہے افغانستان کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔ 

مزیدخبریں