ٹرمپ کا میکسیکو کی سرحد پر فوج تعینا ت کر نے کااعلا ن

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ملک کے جنوب میں واقع میکسیکو کی سرحد کی حفاظت کیلئے وہ امریکی فوج تعینات کریں گے۔وائٹ ہاس میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹر مپ نے کہاکہ اب ہم اپنے کام عسکری انداز میں کریں گے اور یہ ایک بڑا قدم ہوگا۔اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے وسطی امریکی ملک ہانڈوراس کو اس وقت امداد بند کرنے کی دھمکی دی تھی جب وہاں سے پناہ گزینوں کے امریکہ کی جانب روانہ ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔ بالٹک ممالک کے رہنماﺅں کے ساتھ ایک ورکنگ لنچ کے دوران صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اگر میکسیکو سے پناہ گزینوں کی آمد نہ رکی تو شمالی امریکہ میں فری ٹریڈ معاہدے (یفٹا) بھی خطرے میں ہے

ای پیپر دی نیشن