کراچی (نوائے وقت نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے خانانی اینڈ کالیا سکینڈل کا 8 سال بعد فیصلہ سناتے ہوئے تمام ملزمان کو بری کر دیا۔ ہائیکورٹ نے بنکنگ کورٹ کے فیصلے کے خلاف ایف آئی اے کی اپیل پر فیصلہ سنایا۔ 2011ء میں بنکنگ کورٹ نے 8 ملزمان کو بری کیا تھا جسے ایف آئی اے نے چیلنج کیا تھا۔ وکیل صفائی کے مطابق خانانی اینڈ کالیا سکینڈل کیس میں ٹرائل کورٹ میں 100 گواہوں نے بیانات ریکارڈ کرائے تھے۔ وکیل صفائی نے یہ بھی بتایا 42 گواہان نے ملزمان کے حق میں گواہی دی تھی جبکہ سیشن عدالت میں بھی حوالہ ہنڈی ثابت نہیں ہوئی تھی۔
سندھ ہائیکورٹ نے 8 سال بعد خانانی اینڈ کالیا کیس کا فیصلہ سنا دیا، تمام ملزم بری
Apr 04, 2019