اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا۔ ملک میں 300 فیصد قیمتیں بڑھ چکی ہیں۔ ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے معیشت کا برا حال کر دیا ہے۔ یہ پاکستان کو کس طرف لے کر جا رہے ہیں۔ ملک کے لیے غیر یقینی کی صورتحال ٹھیک نہیں ،انہوں نے کہا کہ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے دورہ پاکستان کے دوران کہا تھا کہ کرنسی کی بے قدری نہیں ہونی چاہیے۔ وزیر خزانہ اسد عمر خدا کے لیے جاگیں اور سب سے پہلے روپے کی قدر کو مستحکم کریں۔ انہوں نے حکومتی الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مصنوعی طریقے سے ڈالر کی قیمت کو روکنے کی بات درست نہیں ہیں۔