لاہو ر ( کامرس رپورٹر) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2018-19 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 22 ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی3 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 3ارب 81کروڑ 75 لاکھ 81ہزار روپے کی منظوری دی ۔جبکہ ایگریکلچر اور فشریز وائلڈ لائف اینڈ فارسٹی سیکٹرز کی 3 ترقیاتی سکیموں کل لاگت 58 ارب 24 کروڑ 13لاکھ 77 ہزار روپے کو پی ڈی ڈبلیو پی فورم کی سفارشات کے ساتھ حتمی منظوری کیلئے وفاقی حکومت کو ارسال کر دی گئی۔اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی حبیب الرحمن گیلانی نے کی ۔