چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتیں‘ شہری قیمتی اشیاء سے محروم

Apr 04, 2019

لاہور (نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے سبزہ زار کے علاقے میں مرتضی کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 5 لاکھ 80 ہزار روپے مالیت، جوہر ٹاؤن کے علاقے میں عبداللہ کے گھر گھس سے 4 لاکھ روپے مالیت، نصیر آبادکے علاقے میں انور اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر3لاکھ روپے75ہزار روپے مالیت ، گلشن راوی کے علاقے میں خلیل اور اس کی فیملی سے2لاکھ 60ہزار روپے مالیت ،ہربنس پورہ کے علاقے میں فیاض اور اس کی فیملی سے2لاکھ 20ہزارروپے مالیت ، فیکٹری ایریا میں معراج دین اوراس کی فیملی سے 1 لاکھ 65ہزارروپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان ، نواں کوٹ کے علاقے میں بشیر سے 75ہزارروپے اور موبائل فون، وحدت کالونی میں حسین سے60ہزار روپے اور موبائل فون،لاری اڈہ میں فاروق سے 40ہزارروپے اور موبائل فون،راوی روڈ میں اکمل سے 20ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہو گئے ہیں۔چوروں نے ماڈل ٹاؤن،نواب ٹاؤن اور سرور روڈکے علاقوں سے تین کاریں جبکہ شمالی چھاؤنی،اکبری گیٹ ، سمن آباد اور شادمان کے علاقوں سے چار موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں۔

مزیدخبریں