شالیمار : چھوٹے نے فائرنگ کرکے بڑے بھائی کو ہلاک کر دیا ‘ملزم گرفتار

Apr 04, 2019

لاہور (نامہ نگار) شالیمار کے علاقہ میں چھوٹے بھائی نے فائرنگ کرکے بڑے بھائی کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا تفصیلات کے مطابق تھانہ شالیمار کے علاقہ شیلر چوک عمر پارک باغبانپورہ کے رہائشی محکمہ تعلیم کے ریٹائرڈ ملازم غلام نبی کوثر کے 21 سالہ بیٹے حماد علی نے اپنے بڑے بھائی 30 سالہ حامد علی کو فائرنگ کرکے قتل کیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے جمع کرا دی اور مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کر دی پولیس نے ان کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ غلام نبی کے مطابق حماد کوشک پڑا کہ حامد نے والدہ سے بدتمیزی کی ہے جس پر اس نے حامد کو سینے میں گولی مار کر قتل کر دیا۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

مزیدخبریں