لاہور (اپنے نامہ نگارسے) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق سینئر صبوائی وزیر عبدالعلیم خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 8 اپریل تک ملتوی کر دی جسٹس ملک شہزاد احمد کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ علیم خان کو غیر قانونی اثاثے بنانے پر گرفتار کیا گیا علیم خان نے اپنے تمام اثاثے ظاہر کئے ان سے تفتیش مکمل ہو چکی ہے اب انہیں جیل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے تمام ریکارڈ اور دستاویزات بھی نیب کو فراہم کر دیئے ہیں نیب علم خان کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے معزز عدالت سے استدعا ہے کہ علیم خان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے ۔