پنجاب بجٹ کا حجم 400ارب روپے، 3حصوں میں تقسیم کر دیا گیا

لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے لئے صوبے کے ترقیاتی بجٹ کو تین حصوں میں تقسیم کردیا ہے جس کے مطابق آئندہ مالی 2019-20 کا ترقیاتی بجٹ جنوبی ، شمالی اور سنٹرل پنجاب کے نام سے ہوگا۔ترقیاتی بجٹ میں پہلی دفعہ جنوبی پنجاب ، شمالی پنجاب اور سنٹرل پنجاب کا علیحدہ سے فنڈز مختص کئے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق محکمہ پی اینڈ ڈی نے صوبائی محکموں کے لئے تین حصوں میں بجٹ تجاویز تیار کرائیں ہیں۔ ترقیاتی بجٹ کا حجم چارسو ارب روپے ہوگا۔ ساوتھ پنجاب کا ترقیاتی بجٹ پینتس فیصد مختص کرنے کی تجاویز دیں گئیں ہیںجبکہ نارتھ پنجاب کا ترقیاتی بجٹ تینتیس فیصد مختص کیا جائے گا اور سنٹرل پنجاب کا ترقیاتی بجٹ بتیس فیصد مختص کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن