لاہور (نیوز رپورٹر) مشیر وزیراعلیٰ محمد اکرم چوہدری ٹولنٹن مارکیٹ میں دورہ کئے بغیر چلے گئے۔ محمد اکرم چوہدری نے ٹولنٹن مارکیٹ انتظامیہ پر انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے ناراضی کا اظہار کیا اور مارکیٹ انتظامیہ کو انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی۔ اکرم چودھری نے کہا کہ میں تاجر بھائیوں کو دو دھڑوں میں نہیں دیکھنا چاہتا ہوں۔ لاہور کی دو کروڑ عوام کو صاف ستھرا گوشت مہیا کرنا چاہتا ہوں۔ ٹولنٹن مارکیٹ کو مثالی مارکیٹ بنانا چاہتا ہوں۔ میں نے آج دوبارہ دو بجے کا ٹائم کرلیا ہے۔ اس کو ٹھیک کرنے کیلیے دوبارہ آئوں گا۔
انتظامات نہ ہونے پر ناراضی، اکرم چودھری ٹولنٹن مارکیٹ کا دورہ کئے بغیر چلے گئے
Apr 04, 2019