حکومت کی مجوزہ ایمنسٹی نالائقی اور منافقت کا منہ بولتا ثبوت ہے:مریم اورنگزیب

لاہور (صباح نیوز)مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کی مجوزہ ایمنسٹی اسکیم نالائقی، نااہلی اور منافقت کا منہ بولتا ثبوت ہے، یوٹرن حکمران ٹیکس چوری کا کھلا لائسنس دے رہے ہیں۔ انہوں نے اسد عمر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایمنسٹی پر سیاست کرنے والے آج ٹیکس چوروں کو سہولیات دے رہے ہیں، معیشت عمران خان کے تکبر، جھوٹ اور انا کا شکار ہے، حکومت نااہل، جھوٹی ہونے کیساتھ بدنیت اور بے حس بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے 5.8فیصد جی ڈی پی کیساتھ پاکستان حوالے کیا تھا، موجودہ حکومت نے جی ڈی پی ساڑھے 3 فیصد کے قریب پہنچا دیا، نااہل حکومت نے مہنگائی کی شرح 8ماہ میں 9.4فیصد پر پہنچا دی، موجودہ حکومت کی وجہ سے قرض ساڑھے 3 ہزار ارب تک پہنچ گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی مجوزہ ایمنسٹی اسکیم نالائقی، نااہلی اور منافقت کا منہ بولتا ثبوت ہے، یوٹرن حکمران ٹیکس چوری کا کھلا لائسنس دے رہے ہیں۔نالائق ٹولے نے معیشت تباہ کر دی۔

ای پیپر دی نیشن