پاکپتن(نمائندہ نوائے وقت)پولیس وردی میں دربار بابا فرید پر ڈانس کرنے سے پولیس کانسٹیبل کو نوکری سے ہاتھ دھونا پڑ گیا،ڈی پی او ماریہ محمود نے ڈانس کرنے اور ویڈیو بنانی والی خاتون اہلکاروں کو برطرف کر دیا تفصیلات کے مطابق دربار بابا فرید پر ڈیوٹی پر مامور خاتون کانسٹیبل ثناء تنویر نے نومبر 2018 میں پولیس وردی میں ڈانس کیا جس پر اس کی ساتھی خاتون کانسٹیبل امبرین نے ڈانس کرنے کی ویڈیو بنائی۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو محکمہ پولیس کے اعلی افسران نے واقعہ کا نوٹس لیا جس کے بعد چار ماہ واقعہ کی انکوائری چلتی رہی۔انکوائری رپورٹ مکمل ہونے کے بعد ڈی پی او پاکپتن ماریہ محمود نے ڈانس کرنے والی اور ویڈیو بنانے والی دونوں لیڈی کانسٹیبلوں کو برطرف کر دیا ہے۔ڈی پی او ماریہ محمود کے مطابق محکمہ ڈسپلن کی خلاف ورزی کسی صورت بھی برداشت نہیں کی جا سکتی۔