سیلونی سٹیفنز، کیکی برٹنز، سیکاری، ڈینلی کولنز اور بوزر نیسکو چارلسٹن اوپن ٹینس ویمنز سنگلز دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں

Apr 04, 2019

چارلسٹن(آئی این پی)سیلونی سٹیفنز، کیکی برٹنز، ماریا سیکاری، ڈینلی روز کولنز اور بوزر نیسکو فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے چارلسٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں۔امریکہ میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز سنگلز پہلے رائونڈ میچز میں امریکن کھلاڑی سیلونی سٹیفنز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسپینش کھلاڑی سیرا سورائبز کو سخت مقابلے کے بعد ٹائی بریک پر 7-6 اور 7-6 سے ہرا کر دوسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا، ہالینڈ کی کیکی برٹنز بھی پہلی آزمائش میں سرخرو رہیں، انہوں نے اٹالین کھلاڑی مارٹینا ٹریویسن کو شکست فاش سے دوچار کیا، امریکن کھلاڑی ڈینلی روز کولنز نے ہم وطن کھلاڑی برینگل کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا،

مزیدخبریں