لندن(آئی این پی)انگلش ٹیم کے سابق کپتان اور سٹار اوپننگ بیٹسمین ایلسٹرکک نے رواں برس آسٹریلیا کے خلاف شیڈول ایشز سیریز کیلئے ٹیم میں واپسی کی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی طرف سے آخری ٹیسٹ کھیل چکا اب ریٹائرمنٹ واپس لینے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔کک نے گزشتہ برس انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، انہیں انگلینڈ کی طرف سے زیادہ ٹیسٹ رنز اور سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل ہے، نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں انہیں سر کے خطاب سے نوازا گیا تھا۔کک نے ریٹائرمنٹ کے بعد پہلی فرسٹ کلاس سنچری بنائی تھی جس کے بعد قیاس آرائیاں ہو رہی تھیں کہ وہ ایشز سیریز میں کم بیک کر سکتے ہیں لیکن کک نے کہا کہ میں انگلینڈ کی طرف سے آخری ٹیسٹ کھیل چکا ہوں، 12 برس تک بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی پر فخر ہے، میرا دور ختم ہو گیا اب نوجوان کھلاڑیوں کو چاہیے کہ وہ عمدہ پرفارم کے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں۔
ایلسٹرکک نے ایشز سیریز میں انگلش ٹیم میں واپسی کی قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا
Apr 04, 2019