فارغ التحصیل طلبہ سروسز کے معیارکو بہتر بنانے کیلئے کردار ادارکریں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی

Apr 04, 2019

لاہور ( سٹاف رپورٹر)وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد اختر نے طلبائو طالبات پر زور دیا ہے کہ بینکنگ اور انشورنس سیکٹر کی سروسز کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے نئے رجحانات متعارف کرائیں۔وہ پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام پرل کانٹی نینٹل ہوٹل کے پیلیس ہال میں منعقد ہ چوتھی گرایجوئیشن تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر پرنسپل ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان،رجسٹرار ڈاکٹر محمد خالد خان، ممبر سینیٹ راجا منور، سینئر فیکلٹی ممبران اور طلبائو طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مزیدخبریں