لاہور(نیوز رپورٹر)وزیر قانون پارلیمانی امور و لوکل گورنمنٹ محمد بشارت راجہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر سرکاری زمینوں پر ناجایز قبضوں کے خلاف آپریشن جاری ہے اوراب تک صوبہ بھر میں 180 ارب روپے مالیت کی 1 لاکھ 13 ہزار ایکڑ سے زائد دیہی و شہری اراضی واگذار کرائی جا چکی ہے۔ بشارت راجہ تجاوزات کے خلاف محکمہ لوکل گورنمنٹ وکمیونٹی ڈویلپمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے تھے۔بشارت راجہ نے کہا کہ سب سے قیمتی زمین لاہور میں 145 ارب روپے مالیت کی 7354 ایکڑ قبضہ مافیا سے چھڑائی گئی۔