لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر ہائوسنگ میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ پھول قدرت کا انمول تحفہ ہیں جو نہ صرف دھرتی کا حسن ہیںبلکہ انسانی طبیعت پر خوشگوار اثرات مرتب کرتے ہیں ۔حکومت پنجاب عوام کوخوشگوارتفریحی ماحول کی فراہمی پریقین رکھتی ہے اوراس حوالے سے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات جیلانی پارک میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے ) کے زیر اہتمام منعقدہ پھولوں کی نمائش کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کی۔