وزیر ریلوے شیخ رشید نے ٹرینیں لیٹ ہونے پر قوم سے معافی مانگ لی۔ انہوں نے کہا 18 گھنٹے ریل کی بندش پر قوم سے معافی مانگتا ہوں، ہماری تمام کوشش کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا لوگ خبریں لگوا رہے ہیں کہ ہم نے فالتو ٹرینیں چلائیں، مخالفین سن لیں ہم 16ٹرینیں اور چلائیں گے، 10مزید فریٹ ٹرینیں بھی چلائیں گے، وزیراعظم عمران خان کا مشکور ہوں کہ انہوں نے ہمیں پی ایس او کا بھی کام دیا ۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین اور شاہ محمود کا مسئلہ پی ٹی آئی کے گھر کا ہے، گھر کی بات گھر میں رہنے دی جائے تو بہتر ہے۔mk/nsr