وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کو نوٹس جاری ہوگیا ہے، قوم تیاری کرلے اچھی خبریں آنے والی ہیں، آصف زرداری قوم کو بتائیں گے مہرین شاہ کون ہیں؟تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آصف علی زرداری کا کیس میرٹ پر ہے، پہلے بھی عدالت سے مجھے کامیابی ملی ہے ، آصف زرداری قوم کو بتائیں گے مہرین شاہ کون ہیں ، ان تمام کی کڑیاں بے نامی اکانٹ سے جڑتی ہیں،ٹرین مارچ کے حوالے سے عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ بلاول اپنی ہی حکومت کے خلاف ٹرین مارچ کر رہے ہیں،انھوں نے کہا آصف علی زرداری کو نوٹس جاری ہوگیا ہے ، ہماری کوشش منزل تک پہنچنے والی ہے ، ہمیں امید ہے کہ اب یہ میدان چھوڑ کر بھاگیں گے نہیں ، قوم تیاری کرلے اچھی خبریں آنے والی ہیں،وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا آصف علی زرداری کی نشست خالی ہوگی، سیٹ پر پاکستان تحریک انصاف جیتے گی، خورشید شاہ ایک دور میں لیڈر تھے آج زمیندار کیسے بن گئے ؟عثمان ڈار نے کہا ہم چیف جسٹس صاحب کے مشکور ہیں ، جے آئی ٹی کو تو اسکول کی کتابوں کا حصہ بنا دینا چاہیے، ہمارے ملک کے بچوں کو پتہ ہونا چاہیے، لوٹ مار کرنے والوں کے بچے بھی سوال کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا پیپلز پارٹی 11 سال سے سندھ میں حکومت کر رہی ہے، بھٹو کے جیالے پانی کےلیے ترسے ہوئے ہیں ، جیالوں سے پوچھا جائے تعلیم اورعلاج مل رہاہے تو جواب ہوگانہیں۔