مقبوضہ کشمیر میں میرواعظ عمر فاروق کے زیر قیادت حریت فورم نےمقبوضہ علاقے میں آئندہ نام نہاد بھارتی پارلیمانی انتخابات کو لاحاصل مشق قرار دیا ہے۔ سری نگر میں ایک بیان میں حریت فورم نے کشمیری عوام پر زور دیا کہ وہ انتخابی عمل سے دور رہیں۔ حریت فورم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ کشمیر کا دیرینہ تنازعہ ایک سیاسی اور انسانی مسئلہ ہے جسے پورے خطے میں اور مقبوضہ کشمیر میں پائیدار امن کےلئے تاریخی تناظر میں حل کرنے کی ضرورت ہے۔
سری نگر میں فورم کے ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کو فوجی چھاونی میں تبدیل کردیاگیا ہے اورلوگوں کو ڈرانے کےلئے خوف کا ماحول پیدا کردیا گیا ہے۔