نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ میں گزشتہ ماہ مساجد پر حملوں کےملزم کو کل ہائی کورٹ میں پیش کیا جائے گا جہاں اسے پچاس افراد کے قتل کے الزامات کا سامنا کرنا ہوگا۔ یہ بات نیوزی لینڈ کی پولیس نے آج کرائسٹ چرچ میں ایک بیان میں کہی۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کو اقدام قتل کے انتالیس الزامات کا بھی سامنا کرنا ہوگا جبکہ اس کےخلاف مزید الزامات بھی زیر غور ہیں۔