آسٹریلوی پارلیمنٹ نے سوشل میڈیا کے حوالےسےنئےقانون کی منظوری دیدی

Apr 04, 2019 | 19:21

آسٹریلیا ،پارلیمنٹ کی طرف سے منظور کئے گئے نئے قانون کے تحت اشتعال انگیز مواد اپنی ویب سائٹ سے فوری طور پر نہ ہٹانے کی صورت میں سوشل میڈیا کمپینوں کو ان کی سالانہ آمدن کا دس فیصد تک جرمانہ کرے گا اور کمپنیوں کے اعلیٰ افسروں کو تین برس تک کی قید کی سزا دی جائے گی۔نیا قانون گزشتہ ماہ کی پندرہ تاریخ کو کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر ایک  مسلح شخص کے حملوں کے ردعمل میں وضع کیا گیا ہے۔ نماز جمعہ کی ادائیگی کے موقع پر فائرنگ کے نتیجے میں 50 افراد شہید ہوگئے تھے۔

مزیدخبریں