امریکہ کے نائب صدرمائیک پینس نےترکی کو روس کے ایس 400 طیارہ شکن میزائل نظام کی خریداری سے خبردار کیا ہے۔
واشنگٹن میں نیٹو کی ایک تقریب میں انہو ں نے کہا کہ ترکی کونیٹو کا ایک اہم رکن رہنے یا ایسے لا پرواہ فیصلوں میں سے، جو اتحاد کی سلامتی کےلئےخطرہ ہیں کسی ایک کا انتخاب کرنا چاہیے۔ ترکی نے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جدید نظام کی خریداری ایک طے شدہ معاہدہ ہے۔