ماسکو (اے پی پی) روس کی حکومت نے ملک میں کرونا وائرس کی وباء کے پیش نظر متعدد اجناس کی برآمد کیلئے ایکسپورٹ کوٹہ مقرر کر دیا جو کہ رواں سال31جون تک لاگو رہے گا۔مذکورہ کوٹہ روسی وزیر اعظم کی جانب سے ایک خصوصی حکم نامے کے تحت بدھ سے نافذ عمل کیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ موجودہ صورتحال میں ان اجناس کی مقامی مارکیٹ میں زیادہ ضرورت ہے ۔کوٹے کی زد میں آنے والے اجناس میں گندم،مکئی،جو اور رائی کے ساتھ اجناس کا ایک میکسچر ’میسلن ‘شامل ہیں تاہم بیجوں کی برآمد اس کوٹے میں شامل نہیں ہے،انہوں نے کہاکہ ان اجناس میں صرف سات ٹن برآمد کیا جا سکے گا۔
روس: اجناس کی برآمد کیلئے کوٹہ مقرر، 7 ٹن بھیجاجا سکے گا
Apr 04, 2020