سکوارڈن لیڈر پنشن، گریجوایٹی ودیگر مراعات روکنے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

لاہور ( وقائع نگار خصوصی +اپنے نامہ گار سے )سکوارڈن لیڈر غیاث امجد ملک نے پنشن، گریجوایٹی ودیگر مراعات روکنے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیاغیاث امجد ملک نے درخواست سینیئر ایڈووکیٹ اے کے ڈوگر کے توسط سے دائر کی ہے ۔درخواست میں چیف آف ائیر سٹاف سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے درخواست میں کہا گیا ہے کہ معمولی غلطی پر 1989 درخواست گزار کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا اتھارٹی نے اختیار نہ ہونے کے باوجود شوکاز نوٹس جاری کیا اس وقت جاری کئے گئے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرادیا گیا تھا اب ائیر ہیڈکوارٹر نے خلاف قانون پنشن، گریجوایٹی ودیگر مراعات روک لی ہیں ۔عدالت سے استدعا ہے کہ وہ اس امر کا نوٹس لے اور چیف آف ائیر سٹاف ودیگر کو پنشن، گریجوایٹی ودیگر مراعات دینے کا حکم دے جبکہ فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ آرمی آفیسرز ہاؤسنگ سوسائٹی کی ممبر شپ بحال کرنے کا حکم بھی دے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...