پشاور(آن لائن)مسیحی برادری نے 12اپریل کو ایسٹر سادگی کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ لاک ڈائون میں 14اپریل سے توسیع سے ملک بھر میں مسیحی برادری ایسٹر کی خوشیاں بھی مانند پڑ گئی ہیں۔ کرونا کے باعث تجارتی مراکز ،چرچز بند ہونے سے اجتماعی عبادت نہیں ہو رہی ہے۔ ایسٹر کی عبادات بھی گھروں میں کی جائیگی ۔