اسلام آباد (اے پی پی) کنگز کالج لندن میں کی گئی حالیہ تحقیق کے مطابق سونگھنے اور چکھنے کی صلاحیت سے محرومی کورونا وائرس کی علامت ہو سکتی ہے، کورونا کے مرض کے شکار 59 فیصد افراد سونگھنے اور چکھنے کی صلاحیت سے محروم ہو جاتے ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارہ کی رپورٹ کے مطابق دوران تحقیق ماہرین نے اس حوالہ سے 4 لاکھ سے زیادہ افراد کے ردعمل کو ایک ایپ کی مدد سے جانچا گیا۔ سونگھنے اور چکھنے کی صلاحیت کا ختم ہونا سانس کے انفیکشن کی علامات بھی ہو سکتی ہیں جیسے کہ ٹھنڈ لگنا وغیرہ۔ بخار اور کھانسی اس وائرس کی اہم علامات ہیں جن پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔
سونگھنے اور چکھنے کی صلاحیت سے محرومی کرونا وائرس کی علامت ہو سکتی ہے: کنگز کالج لندن
Apr 04, 2020