ٹوکیو(اے پی پی) جاپانی سائنسدان شمون ساکا گوچی نے خون میں نئی قسم کے ’’ٹی سیلز‘‘ یعنی مدافعتی خلیات دریافت کئے ہیں جو کینسر زدہ خلیات کا شکار کرتے ہیں۔ انسان کے جسم کا مدافعتی نظام یا (امیون سسٹم) اسے ہر طرح کی بیماریوں اور وائرس سے بچاو میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے تحقیق کار شمون ساکا گوچی نے ریگولیٹری ٹی سیلز (ٹریگ) کے بارے میں اپنی تحقیقی رپورٹ میں کہا ہے کہ ٹریگ انسانی خون میں صحت مند خلیات کو نظرانداز کر کے کینسر زدہ خلیات کا شکار کرتے ہیں۔ جاپانی سائنسدان نے مزید کہا ہے کہ جب ٹریگ خلیے خرابی کا شکار ہو جاتے ہیں تو انسان کو مختلف بیماریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔