واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی بحریہ کے جوہری ہتھیاروں سے لیس روز ویلیٹ نامی بحری جہاز سے ہزاروں اہلکاروں کو نکالنے کا کام شروع ہو گیا۔ بیڑے میں 4800 افراد کا عملہ تعینات تھا۔ بیڑے کے 43 رکن عملے میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ ذرائع کے مطابق بیڑے کے کمانڈر کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
امریکی بیڑے ’’روز ویلٹ‘‘ سے کرونا متاثر عملے کا انخلائ‘ کمانڈر برطرف
Apr 04, 2020